موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر منگل کو گاڑیوں
کی یکطرفہ آمدورفت بحال کردی گئی۔خیال رہے کہ یہ شاہراہ 3 فروری کو مختلف مقامات پر بھاری برکم مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہوگئی تھی۔